آئندہ مالی سال کیلئے لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں ترقی کا ہدف 3.2 فیصد مقرر

Jun 09, 2023 | 15:19:PM

(24 نیوز) وفاقی بجٹ 2023-24 میں آئندہ مالی سال کیلئے لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں ترقی کاہدف 3.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق الیکٹرسٹی جنریشن اور گیس ڈسٹریبیوشن کی ترقی کا ہدف 2.2 مقرر کیا گیا ہے جبکہ ہول سیل اینڈ ریٹیل سیکٹر کی ترقی کا ہدف 2.8 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح بجٹ دستاویز کے مطابق ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی کا ہدف 5.0 فیصد رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: آئندہ مالی سال کیلئے مجموعی وفاقی ترقیاتی بجٹ 1150 ارب روپے تجویز 

آئندہ مالی سال کے دوران تعلیم کے شعبے میں ترقی کا ہدف 3.0 فیصد مقرر کیا گیا ہے جبکہ نجی شعبے کی پیداواری ترقی کا ہدف 5.0 فیصد رکھا گیا ہے۔

رئیل اسٹیٹ کے شعبے کی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد جبکہ فنانشل اینڈ انشورنس کے شعبے کی ترقی کا ہدف 3.7 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں