(24نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نےسیاست قربان کرکے ریاست بچائی ہے،دفاع بجٹ کے حساب سے دفاع صلاحت کو نہ ناپا جائے ،عام آدمی کو ریلیف ضرور ملے گا۔
خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکر مشکلات کو حل کرینگے ،اگرہم سیاست کو بچاتے تو ملکی حالات اور بھی خراب ہوجاتے،سیاست گنوائی لیکن حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا،حالات کے مطابق ہوسکتا ہے کہ ریلیف نہ دے سکیں ،معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ہے،معاشی تباہی کے سامنے بندھ باندھا ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جماعت سے ن لیگ کو کوئی خطرہ نہیں،جہانگیر ترین کی جماعت سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے،عام انتخابات اپنے وقت پر ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: ہڑتال کااعلان ہو گیا