(24 نیوز) یوتھ پروگرام کی معاون خصوصی شیزا فاطمہ نے کہا ہے کہ 70 فیصد آبادی کے لیے بجٹ میں خوشخبریاں ہیں۔
پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے یوتھ پروگرام کی معاون خصوصی شیزا فاطمہ نے کہا ہے کہ 70 فیصد آبادی کے لیے بجٹ میں خوشخبریاں ہیں، عام عوام کو ریلیف دینے کے لیے 80 ارب کے اسپیشل منصوبوں پر کام کیا ہے۔
یہ بھی پرھیں: بجٹ 2023 میں کس شعبے کو کتنا حصہ ملے گا؟ وزارتِ خزانہ نے دستاویزات جاری کر دیئے
انہوں نے مزید بتایا کہ ویمن ان پاور کے لیے 5 ارب کا خصوصی اینیشیٹو لیا گیا ہے، لیپ ٹاپ اسکیم کا دوبارہ بجٹ رینویو کیا گیا ہے، بچوں خواتین اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے 80 ارب کا بجٹ رکھا گیا ہے۔