عمران خان نے ملک کی سیاست کیساتھ کھلواڑ کیا: رانا ثناء اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت کوئی سیاسی یا غیر سیاسی انجینئرنگ نہیں ہورہی ،اگر کوئی خود کسی پارٹی میں جارہا ہے تو اسے روکا نہیں جاسکتا۔
کابینہ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک کی سیاست کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ،خان صاحب نے نفرت اور بدتمیزی سیاست میں لائی ،خان صاحب ملک کو حادثے سے دوچارکرنا چاہتے تھے،خان صاحب خود ہی حادثے سے دوچار ہوگئے،2018 میں یہ سب ایک جگہ اکھٹے ہوئے ،اب اگردوسری جگہ اکھٹےہوئے توپریشانی کی کیا بات ہے ،ان کا اپنا پانسہ پلٹ چکا ہے انہیں آہستہ آہستہ سمجھ آ جائے گی۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے،واپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے میاں صاحب کو کوئی تاریخ نہیں دے سکتا،انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کرلی ہے، عام انتخابات سے 60ے 90 روز قبل میاں صاحب واپس آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی جماعت، خواجہ آصف نے دبنگ بیان دیدیا