سرکاری ملازمین کی تںخواہوں میں 35 فیصد تک اضافے کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بجٹ 24-2023ء کی منظوری دی گئی۔
کابینہ کے بجٹ اجلاس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوئے۔
وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصد ایڈہاک اضافے کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیے: 70 فیصد آبادی کے لیے بجٹ میں خوشخبریاں ہیں، معاون خصوصی یوتھ پروگرام شیزا فاطمہ
خیال رہے کہ گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی تنخواہوں میں 30 فیصد کا اضافہ منطور کیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ پنشنز کیلئے ساڑھے 17 فیصد کا اضافہ منظور کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کےبجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سرکاری ملازمین کا تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج بھی جاری رہا۔
وفاقی پولیس نے سڑک ایک طرف سے بلاک کرکے مظاہرین کو روک دیا۔
View this post on Instagram