(24 نیوز ) مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں نان فائلرز کے کیش نکلوانے پرصفر اعشائیہ چھ فیصدود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ میں حکومت نے شہریوں کو ٹیکس پیئر میں لانے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فارن ایکسچینج کی ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس میں اضافہ ، کارڈ سے فارن ایکسچینج کی ادائیگی پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کی تجویز سامنے آ ئی ہے، اگر نان فائلرز کارڈ سے فارن ایکسچینج کی ادائیگی کرے گا تو اس پر 10فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہو گا۔
پوائنٹ آف سیل پر لیدر اور ٹیکسٹائل کی فروخت پر سیلز ٹیکس کی شرح 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی گئی، کافی ہاوسز،شاپس اور فوڈ آؤٹ لیٹس پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ، ٹیکس ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے کی گئی ادائیگی پر ہو گا ، الیکٹر ک پاور ٹرانسمیشن سروسز پر 15 فیصد ٹیکس کی تجویز دی گئی ہے ۔
حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے لیے سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں جون 2024 تک منظوری دے دی، کاٹج انڈسٹری اور آئی ٹی ایکسپورٹرز کو سیلز ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ، آئی ٹی ویسٹ ڈیولپمنٹ کنسلٹنٹ پر ٹیکس کی شرح 16 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کر دی گئی، چاول کپاس کے بیچ اور ایڈیبل آئل پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 1 فیصد اضافہ کیا گیا، کمرشل امپورٹرز کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس میں 0.5 فیصد کا اضافہ، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی پر 1 سے 5 فیصد ود ہولڈنگ کر دیا گیا ،آئی ٹی کے شعبے اور برآمد پر 2026 تک 0.25 فیصد ٹیکس نافذ رہے گا ، توانائی سے مطابقت نہ رکھنے والے فی پنکھا دو ہزار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اینٹی کرپشن کی کارروائی ، 2اہم عہدےدار گرفتار