(24 نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بیرون ملک سے رقم بھیجنے والوں کو مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ترسیلات زر کو فروغ دینے کیلئے مراعات دی جارہی ہیں، ترسیلات زر کے ذریعے غیر منقولہ جائیداد خریدنے پر 2 فیصد ٹیکس ختم کیا جارہا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ریمٹنس کارڈ کی کیٹیگری میں ایک نئے ڈائمنڈ کارڈ کا اجرا کیا جا رہا ہے، سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھیجنے والوں کو ڈائمنڈ کارڈ جاری ہوگا۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈائمند کارڈ رکھنے والے کو پاکستانی ایئرپورٹس پر فاسٹ ٹریک امیگریشن کی سہولت ملے گی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈائمنڈ کارڈ پر ایک غیر ممنوعہ بور لائسنس جاری کیا جائے گا، ڈائمنڈ کارڈ پر گریٹس پاسپورٹ اور سفارتخانوں میں ترجیحی رسائی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ریمٹنس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کی اسکیم کا اجرا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل اور گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر