لنڈے کے کپڑوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لنڈے کے کپڑوں ، استعمال شدہ ٹائلز اور کھیلوں کے سامان پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق استعمال شدہ ٹائلز اور کھیلوں کے سامان پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کردی گئی جبکہ آئی ٹی کے آلات پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی تجویز دی گئی۔
درآمدی یان پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی سفارش،پینلز مانیٹر اور پراجیکٹرز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی تجویز دی گئی ۔
سیلکان سٹیل شیٹس پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی تجویز ، سٹیل بار راڈز پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی سفارش کی گئی جبکہ شیشے کی مصنوعات کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی تجویز دی گئی۔
بجلی کی بچت کیلئے ایل ای ڈی بلبز کے علاوہ دیگر بلبز پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی چھوٹ دی گئی ۔