(24 نیوز)حکومت نے مالی 2023-24 کے بجٹ میں پاکستان انڈوونمنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان کردیا۔
بجٹ تقریر پیش کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ پاکستان انڈوونمنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، فنڈ میرٹ کی بنیاد پر ہائی سکول ، کالج کے طلبہ و طالبات کو وظائف فراہم کریگا،وزیر خزانہ نے کہاکہ ایک لاکھ طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے، سکول، کالج، پروفیشنل کھیلوں میں ترقی کیلئے 5ارب رکھے گئے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ بجٹ میں ہایئرایجوکیشن کمیشن کے غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 65ارب روپے مختص کئے گئے ہیں،ہائرایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی اخراجات کیلئے 70ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فری لانسرز کیلئے بڑی خوشخبری ، اسحاق ڈار نے بڑا اعلان کر دیا