(24 نیوز)چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد کاکہناہے کہ آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات حکومت کی ایک ترجیح ہے،اسلام آباد میں آئی ٹی سروسز پر جی ایس ٹی 15 سے کم کر کے 5 فیصد کر رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز عائد کئے گئے ہیں،175 ارب روپے کے براہ راست ٹیکسز لگائے گئے ہیںجبکہ 25 ارب روپے کے ان ڈائریکٹ ٹیکسز لگائے گئے ہیں ، عاصم احمد کاکہناتھا کہ ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز غیر ممالک میں استعمال پر ود ہولڈنگ میں اضافہ کیا گیا ہے،غیر ممالک میں ڈیبٹ کریڈٹ کارڈز نان فائلرز پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہوگاجبکہ فائلرز پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ بینکوں سے کیش رقوم نکلوانے پر نان فائلرز پر 0.6 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس بحال کرنے کی تجویز دی گئی ہے،غیر ملکی گھریلو ملازمین پر سالانہ 2 لاکھ روپے ایڈوانس ایڈجسٹمنٹ ٹیکس لگانے کی تجویز ہے ، برانڈڈ ٹیکسٹائل ، لیدر اورسپورٹس سامان کے پی او ایس ریٹیلرز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے،1300 سی سی سے زائد کی ایشیائی گاڑیوں کی درآمد پر مقرر حد ختم کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کتنے طلبا و طالبات کو لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے؟ اسحاق ڈار نے بڑی خوشخبری سنا دی
ممبر پالیسی ایف بی آر نے کہاکہ ترسیلات زر کی حد کو 50 لاکھ ڈالر سے 100 لاکھ ڈالر کر دیا ہے،غیر منقولہ جائیداد پر 2 فیصد ٹیکس ختم کررہے ہیں،تعمیراتی شعبے میں ٹیکسز کی شرح کم کی گئی ہے۔
ممبر پالیسی ایف بی آر نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع دیں گے،30 سال سے کم عمر نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے پر ٹیکس استثنیٰ دیں گے،ایسے نوجوانوں کو آمدن پر 50 فیصد ٹیکس چھوٹ دی جائیگی،ان کا مزید کہناتھا کہ زراعت کی شعبے میں ٹیکس چھوٹ دی جا رہی ہے،دکانوں پر ٹیکس کیلئے سکوئرفٹ کی شرط میں نرمی کی جارہی ہے،شہر اقتدار میں ریستوران بیکری پر کھانا کھانے اور ڈیجیٹل پے منٹ پر پانچ فیصد کی ٹیکس چھوٹ دی جائیگی۔
ممبر پالیسی ایف بی آر نے کہاکہ رولر ایریاز میں ایگرو بیسڈ انڈسٹری پر پانچ سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ دیا جارہا ہے،ایس ایم ایز آئی ٹی ایگریکلچر کو لون پر ٹیکس میں چھوٹ دی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک ہی دن میں بڑا اضافہ ، خریداروں کے پسینے چھوٹ گئے