سپریم کورٹ ملازمین کے الاؤنسز تنخواہوں سے 3گنا زائد نکلے، بجٹ تجاویز میں اہم انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سپریم کورٹ سال 2023-24 کے لیے 3 ارب 55 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے بجٹ کی تجویز سامنے آ ئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے لیے سپریم کورٹ کے بجٹ میں 50کروڑ روپے سے زائد کے اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے، گزشتہ مالی سال میں سپریم کورٹ کا بجٹ 3ارب 5 کروڑ 40 لاکھ 56 ہزار روپے تھا، سپریم کورٹ کے ملازمین کے الاؤنسز تنخواہوں سے 3گنا زائد نکلے، ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 66 کروڑ 93 لاکھ 50 ہزار روپے رکھنے کی تجویز، سپریم کورٹ ملازمین کے الاؤنسز کی مد میں 2 ارب 17 کروڑ 6 لاکھ پچاس ہزار روپے رکھنے کی تجویز۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کیساتھ ساتھ چاندی بھی مہنگی
آپریٹنگ اخراجات کے لیے 40 کروڑ 59 لاکھ 64 ہزار روپے مختص کرنے تجویز، ملازمین کی پینشن کے لیے 17 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار روپے رکھنے کی تجویز، گرانٹس اور سبسڈیز کے لیے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز، ساز و سامان کی خریداری کے لیے 7کروڑ 65لاکھ 10ہزار روپے رکھنے کی تجویز، مرمت اور دیکھ بھال کی مد میں 3کروڑ 20لاکھ روپے کی تجویز۔