(24 نیوز ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں بجٹ تجاویز پیش کر دیں، پی ٹی آئی سینیٹرز اور بلوچستان عوامی پارٹی کا احتجاج ۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار سینیٹ میں پہنچ گئے، پی ٹی آئی سینیٹرز نے نشستوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کی، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کامائیک نہ ملنے پر احتجاج، ایوان میں شدید احتجاج کے باعث چیئر مین سینیٹ نے بجٹ تجاویز پیر تک جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز سےبجٹ پر سفارشات 13جون تک مانگ لی، جبکہ سینیٹ خزانہ اور پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ کمیٹی کو 16جون تک سفارشات پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:لنڈے کے کپڑوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز
بلوچستان عوامی پارٹی ، فاٹا ارکان نے بھی پی ٹی آئی سینیٹرز کا احتجاج میں ساتھ دیا، پی ٹی آئی ارکان ایوان سے واک آوٹ کر گئے، سینیٹ کا اجلاس پیر 3بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔