پرویز خٹک نے جہانگیر ترین سے ملاقاتوں کی تردید کر دی

Jun 09, 2023 | 22:26:PM
پرویز خٹک نے جہانگیر ترین سے ملاقاتوں کی تردید کر دی
کیپشن: پرویز خٹک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی نہ ہی کوئی آفر قبول کی۔
ایک انٹرویومیں پرویز خٹک نے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی تردید کردی،انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین سے میری کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اس وقت میں سیاسی معاملات پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ جہانگیرترین کی پارٹی میں نہ سیکرٹری جنرل کی آفر ہوئی ہے نہ ایسی کوئی آفر قبول کی،انہوں نے کہاکہ میں اپنی جگہ پر ہوں اور صوبے میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وہ صوبہ جسے ٹیکس سے استثنیٰ دیدیا گیا