(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا، بعد از دوپہر گر د آلود ہوائیں آندھی چلنے کا امکان ہے ،ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، تاہم ابیٹ آباد، مانسہرہ ، کرم اور کوہستان میں تیز ہواو¿ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بعد از دوپہر گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مری،گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، لاہور، قصور، میانوالی، سرگودھا ،لیہ اوربھکر میں تیز ہواو¿ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بارکھان ،قلات،لسبیلہ، آواران، خضداراور اس کے گرد و نواح میں چند مقا مات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا،جیکب آباد،دادو، لاڑکانہ ، اورگردونواح میں آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:جہانگیر ترین سے رابطے، پرویز خٹک کا بھی موقف سامنے آگیا