پٹرولیم مصنوعات کی مد میں حکومت کا کھربوں بٹورنے کا پلان

Jun 09, 2023 | 23:15:PM

(اویس کیانی)وفاقی حکومت کی جانب سے امسال مہنگائی کی چکی میں پسی عوام سےمزید مال بٹورنے کا پلان سامنے آیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق حکومت نے آئندہ مالی سال پٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر  کر لیا ہے، موبائل ہینڈ سیٹ لیوی کی مد میں 29 ارب 43 کروڑ 30 لاکھ وصولی کا ہدف   رکھا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی اے لائسنس تجدید کی مد میں72 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے وصولی کا ہدف  مقرر کیا گیا، ریگولیٹری اتھارٹیز سے سرپلس پرافٹ کی مد میں 7 ارب 20 کروڑ 30 لاکھ روپے وصولی کا ہدف ، قدرتی گیس پر رائلٹی کی مد میں 75 ارب روپے وصولی کا ہدف ، نیشنل گیس ڈویلپمنٹ سرچارج کی مد میں 40 ارب روپے وصولی کا ہدف  مقرر کیا گیا ہے ۔

خام تیل پر ونڈ فال لیوی کی مد میں 35 ارب روپے ، گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس کی مد میں 50 ارب روپے اور ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی کی مد میں 12 ارب روپے وصولی کا ہدف مقرر  کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں