(بابر شہزاد تُرک)پی ایس ڈی پی کے تحت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 8 سکیموں کیلئے 840 ملین روپے مختص۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی 8 میں سے 5 جاری اور 3 نئی سکیموں کیلئے 840ملین روپے مختص کیے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جاری سکیموں کیلئے 619.395 ملین روپے ،جاری سکیموں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 1406.757 ملین روپے لگایا گیا ہے، جاری اسکیموں میں ایف پی ایس سی کیجانب سے امتحانات کے انعقاد کیلئے کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹنگ کی سکیم ،سول سروسز اکیڈمی والٹن لاہور میں بولان ہاسٹل کے دوسرے فلور کی تعمیر کی سکیم ،سارک بلڈنگ اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کے قیام کی سکیم ، این ایس پی پی لاہور کے ادارہ جاتی استحکام اور ٹریننگ و ریسر چ فنکشنز کے فروغ کی سکیم ،سول سروسز اکیڈمی لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس آفیسرز کی تربیتی سرگرمیوں کے فروغ کی سکیم شامل ہے ۔
نئی سکیموں میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں اکیڈمک بلاکس کی اپ گریڈیشن کی سکیم ،سکیورٹی اقدامات، این سی آر ڈی کمپلیکس(فیز ۔3) چک شہزاد اسلام آباد کی اپ گریڈیشن شامل،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور میں آڈیٹوریم کی تعمیر کی سکیم بھی شامل ہے اس کے علاوہ نئی سکیموں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 309.72 ملین روپے لگایا گیا ہے۔