کراچی :الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ’بنو قابل پروگرام ‘کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں طلبا کی شرکت

Jun 09, 2024 | 00:48:AM
کراچی :الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ’بنو قابل پروگرام ‘کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد، ہزاروں طلبا کی شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نمرہ ریاست )الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت آئی ٹی پروگراموں کے لیےکراچی میں ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں ہزاروں طلبا نے شرکت کی۔

کراچی ریلوے گراؤنڈ میں ہزاروں بچوں نے الخدمت کے بنوقابل پروگرام کے ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ میں حصہ لیا، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان اور  امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرمنلز نے لوگوں کو مایوس کردیا لیکن اپنی نسل منشیات فروشوں کے سپرد نہیں کرسکتے،طلبا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بنوقابل پروگرام میں تیس ہزار طالب علموں کی گنجائش ہے، کراچی کے طلبا کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، دس لاکھ بچوں کو آئی ٹی کورس کروائیں گے۔

 حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  الخدمت بنو قابل پروگرام کے باعث یہ گراؤنڈ بھرگیا ہے، جماعت اسلامی کو قوم کے بچوں کو پڑھانے پر فخر ہے ، ملک کو اس قابل بنانا ہےکہ یہ کامیاب ہو، آئی ٹی ایکسپورٹ سے ملکی معیشت مستحکم ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امپورٹڈ گاڑیوں کی فروخت پر تین سال کیلئے پابندی عائد کیے جانے کا امکان