برائلر مرغی ایک بار پھر مہنگی ہوگئی

Jun 09, 2024 | 11:13:AM
برائلر مرغی ایک بار پھر مہنگی ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد ) ملک بھر کی طرح لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ جاری ہے۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید  12روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔   

 اوپن مارکیٹ کے مطابق مرغی کا گوشت12 روپے مہنگا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت  438روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 291روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 302روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔

ضرورپڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی

 فارمی انڈوں کی قیمت 237روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 6990روپے میں فروخت  جاری ہے.