پاک،بھارت ٹاکرا،کون ہے فیورٹ؟ سٹے بازوں نے اربوں روپے کا جواء لگالیا

Jun 09, 2024 | 11:33:AM

(وقاص احمد)کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا ٹاکرا، سٹے باز بھی میدان میں آگئے،پاک بھارت ٹاکرے پر اربوں کا جوا ہوگا، سٹے بازوں نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیدیا۔

 ورلڈ کپ کے 7 مقابلوں میں انڈیا اور پاکستان مدمقابل ہوئے اور پاکستان 6 بار ہارا ہے،سٹے بازوں نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کےمیچ میں پاکستان کی جیت کے امکانات 29 فیصد جبکہ انڈیا کے 71 فیصد ہیں،سٹے بازوں نے انڈین ٹیم کا ریٹ 1.42 جبکہ پاکستانی ٹیم کا ریٹ 3.07 مقرر کیا ہے۔
سٹے باز کہتے ہیں  کہ امریکہ سے ہارنے کے باعث پاکستانی ٹیم شدید دباؤمیں ہے،انڈیا ٹیم اپنا پہلا میچ جیت گئی جس سے اسکے کھلاڑیوں کا اعتماد بڑھا ہے،انڈیا ٹاس جیت گیا تو پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دے گا۔سٹے بازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیویارک کی پچ پر 180 کا سکور مخالف ٹیم کیلئے مشکلات پیدا کرے گا۔ گراؤنڈ میں انڈین ٹیم کی سپورٹرز پاکستانی ٹیم سے زیادہ ہونگے۔

ضرورپڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ، اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ
ایک بکی نے کہا ہے کہ میچ میں سٹہ ٹاس کی ہارجیت سے شروع ہوجائے گا ،میچ میں ہر گیند کے ساتھ بدلتی صورتحال پر بھاؤ میں تبدیلی ہوجاتی ہے ،انڈیا گیندبازوں میں زیادہ وکٹیں لینے کے لیے جسپرت بومرا فیورٹ ہیں ،پاکستانی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے مگر مجموعی طور پر انڈین ٹیم زیادہ مضبوط ہے۔

مزیدخبریں