پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ قائم کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حکومت معدنی کان کنی کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے کوششیں تیز کر رہی ہے، جو خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کی اہم ترجیح ہے۔
کان کنی کا شعبہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کے فروغ کیلئے حکومت مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کے اشتراک سے کام کر رہی ہے۔
معدنیات کی مائننگ میں تیزی لانے کیلئے حکومت نے وزارت پیٹرولیم کے تحت تمام صوبوں میں معدنیات کی مائننگ کے شعبہ جات قائم کئے ہیں۔
بیرک گولڈ کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کے بعد سے حکومت نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں معدنیات کی مائننگ میں تیزی لائی ہے جس میں بیرک گولڈ ایک اہم شراکت دار ہے، چاربلین ڈالر سے زائد مالیت کے اس پراجیکٹ میں پاکستان دو بلین ڈالر کا حصہ دار ہوگا۔
حتمی معاہدوں کے مطابق پاکستان کے حاصل کردہ حصے میں سے ریاستی ملکیتی اداروں کا حصہ نصف سے زائد ہے جبکہ باقی کا حصہ حکومت بلوچستان کا ہے جو وفاقی حکومت ادا کریگی۔
یہ بھی پڑھیں:موسم نے کروٹ بدل لی، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
ریاستی ملکیتی اداروں میں پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، او جی ڈی سی ایل اور گورنمنٹ ہولڈرنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں۔ پراجیکٹ کے امکانات کا مطالعہ مکمل ہو چکا ہے جس میں سعودی عرب نے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور عنقریب سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شراکت دار ہوگا۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور کویت نے ایک بلین ڈالر کا مائننگ فنڈ بھی قائم کرلیا ہے۔