پاکستانی اداکارہ سونیا حسین بھارتی فلموں میں کام کریں گی؟

Jun 09, 2024 | 11:52:AM
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین بھارتی فلموں میں کام کریں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سونیا حسین بھارتی فلموں میں کام کریں گی؟اداکارہ سونیا حسین نے  بالی ووڈ کے رومانوی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش  کا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سونیا حسین نے اپنے کیریئر سمیت بالی ووڈ فلموں کی پیشکش پر بات کی، اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ماضی میں کئی بالی ووڈ فلموں میں کام کی پیشکش ہوچکی ہے۔ مجھے بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی، میں نے اس فلم کی ٹیم سے ملاقاتیں بھی کی تھیں لیکن اسی دوران پاکستان اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے تو دونوں ممالک کے درمیان شوبز کا کام بند ہوگیا تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ جس وقت عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تو اُس وقت میری عُمر بھی کم تھی، میں جوان تھی، میرے اوپر فیملی کی طرف سے سختیاں تھیں، شوبز کیریئر کے ساتھ ساتھ میری تعلیم بھی چل رہی تھی تو اسی کم عمری کی وجہ سے میں نے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ سونیا حسین کی جانب سے اپنے  انٹرویو میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُنہیں عمران ہاشمی کے ساتھ کونسی فلم میں کام کی پیشکش ہوئی تھی۔

اُن کا مزید کہنا تھا  کہ عمران ہاشمی کے علاوہ، مجھے معروف بھارتی اداکار سنتوش کمار کی پرانی فلم کے ریمیک میں بھی کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔مجھے انگریزی کے مشہور ناول نگار شیکسپیئر کے ناول پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم میں کام کی آفر بھی ہوچکی ہے۔