شاد باغ : نشیئوں کا ڈولفن ٹیم پر چاقو کاحملہ،جوابی کارروائی میں ملزمان معمولی زخمی

Jun 09, 2024 | 12:40:PM
شاد باغ : نشیئوں کا ڈولفن ٹیم پر چاقو کاحملہ،جوابی کارروائی میں ملزمان معمولی زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (فاران یامین)شاد باغ میں  نشیئوں نے ڈولفن ٹیم پر  چاقو سے حملہ کر دیا ،سیلف ڈیفنس میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے ملزمان معمولی زخمی ہوگئے۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق نشے کے عادی ملزمان نے چاقو سے ڈولفن کے جوان پر حملہ کیا  ڈولفن ٹیم پر حملہ کرنے والی خاتون اور مرد دونوں نشے کے عادی ہیں۔ 

 حملے کے جواب میں سیلف ڈیفنس کے دوران ڈولفن ٹیم نے ہوائی فائرنگ  کی،کارروائی کے دوران خاتون نسیم بی بی  اور مرد ذاکرمعمولی زخمی ہوئے،جنہیں گرفتار  کر کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

 ذرائع نے بتایا کہ ڈولفن کے جوان سے پسٹل چھیننے کے دوران خاتون پاؤں پر فائر لگنے سے معمولی زخمی ہو گئی ،ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا بھی موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ، شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کا ماسٹر مائنڈ گرفتار