سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا

Jun 09, 2024 | 12:43:PM
سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے مسلم لیگ ن کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کافی عرصے سے پارٹی سے تحفظات تھے، اب فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ نون کو خیر باد کہہ دوں۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ دوستوں کے مشورے کے بعد کروں گا۔

محمد زبیر کون ہیں؟
محمد زبیر وزیر مملکت اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے 18 دسمبر کو تعینات ہوئے اور تاحال اِس عہدے پر کام کر رہے ہیں۔نجکاری کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق محمد زبیر 12جولائی 2013 سے 17 دسمبر 2013 تک سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین رہے۔

2012اور2013میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اقتصادی، ٹیکس اصلاحات اور میڈیا یا کمیٹیوں کا حصہ رہے۔1981سے2007تک امریکا کی بڑی آئی ٹی کمپنی آئی بی ایم میں کام کیا اور اِس دوران پیرس، روم، میلان اور دبئی میں اہم بین الاقوامی ذمہ داریاں اد ا کیں۔

آئی بی ایم میں اپنے 26 سال کیئریر کے دوران انہوں نے کئی ممالک میں اہم ذمہ داریاں ادا کیں۔محمد زبیر نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

1980میں طالب علم نمائندے کے طور پر آئی بی اے کراچی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے لیے منتخب ہوئے۔1980سے1986 تک آئی بی اے کراچی کے شام کے کیمپس میں فنانشل مینجمنٹ کا مضمون پڑھایا۔