ٹی 20ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستانی شائقین جیت کیلئے پُرجوش

Jun 09, 2024 | 13:22:PM
ٹی 20ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ، پاکستانی شائقین جیت کیلئے پُرجوش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران خان، عامربھٹی) ورلڈکپ کاسب سے بڑامیچ آج نیویارک میں ہوگا، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے کاکاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، دنیابھرمیں شائقین کو بڑے مقابلے کا شدت سے انتظار ہے، میچ آج شام ساڑھے 7بجےشروع ہوگا۔

آج  نیویارک کےمیدان میں ہو گی قومی پرچموں کی بہار، قوم کاپیغام ہے کہ ’ہے جذبہ جنوں توہمت نہ ہار‘ شائقین کہتے ہیں کہ امریکاسے شکست بھول جاؤ، بھارتی سورماؤں کودھول چٹاؤ، امریکاسے شکست کے بعدغلطی کی کوئی گنجائش نہیں، گبھرانے کی ضرورت نہیں دلیری سے میچ جیتو، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، ٹرافی لے کر آئیں گے، شائقین ہیں پُراُمید، کرکٹ دیوانوں کامشورہ ہے کہ ’دل سے کھیلیں گے تودل نہیں ٹوٹیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں: پاک،بھارت ٹاکرا، میچ کا ٹکٹ کتنے میں فروخت ہورہا ہے؟تہلکہ خیز انکشاف

شاہین آج بھارتی سورماؤں سے ٹکرائیں گے، شائقین قومی ٹیم کی جیت کیلئے پُرامید ہیں، میگا ایونٹ کا میگا میچ آج ہو گا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے دلچسپ اور سنسنی خیز میچ کیلے شائقین بھی پُرجوش ہیں، شائقین کا کہنا ہے کہ بابراعظم کو آج اُمیدوں پر پورا اترنا ہوگا، آج کی ہارکسی بھی صورت قبول نہیں ہے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو جلدی ویکٹیں لینی ہوں گی، انڈین بیٹرز کو زیادہ دیر کریز پر نہیں رکنے دینا۔

رحیم یارخان میں بھی شائقین کرکٹ پرجوش ہیں، پاکستانی ٹیم کےحق میں نعرے لگائے جا رہے ہیں، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ آج پاکستانی ٹیم ہی جیتےگی، آج رضوان کابلاچلےگا، شاہین سب سےزیادہ وکٹیں لیں گے، پاکستانی ٹیم ہی ورلڈکپ جیتےگی، آج کا  میچ دیکھنےکےلیے شائقین مکمل تیاریاں کررہےہیں۔