ثانیہ مرزا کا حج روانگی سے قبل اہم پیغام جاری

Jun 09, 2024 | 15:51:PM
ثانیہ مرزا کا حج روانگی سے قبل اہم پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے رواں سال حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہونے سے قبل اہم پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے عازمینِ حج کی فہرست میں شامل ہونے پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

 انہوں نے لکھا کہ"میرے دوستو اور چاہنے والو،  مجھے رواں سال حج کا بلاوا آیا ہے جیسا کہ میں اس وقت اس تبدیل کر دینے والے سفر کی تیاری میں لگی ہوئی ہوں تو آپ سب سے ان گناہوں یا غلطیوں  کی معافی مانگنا چاہتی ہوں جو مجھ سے جان بوجھ کر یا انجانے میں ہوئیں۔

انہوں نے لکھا کہ "یہ عظیم سعادت حاصل ہونے پر میرا دل عاجزی اور شکر گزاری سے بھرا ہوا ہے اور میری دعا ہے کہ اللہ میری عبادت کو قبول کرے اور میری رہنمائی کرے"۔

 یہ بھی پڑھیں: سابق وفاقی وزیر کی طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل پیغام بھی جاری کردیا
ثانیہ مرزا نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ  "برائے مہربانی مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا اور میں اس سفر سے واپس ایک بہتر انسان بن کر آنا چاہتی ہوں جس کے دل میں نرمی ہو اور ایمان میں مضبوطی"۔ثانیہ مرزا نے اپنی روانگی کے حوالے سے فی الحال کچھ نہیں بتایا.

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے علاوہ انکی بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسد الدین نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حج کی سعادت حاصل ہونے کی خبر شیئر کی ہے۔