ای گیٹ منصوبہ؛ لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا انسپکشن مکمل

Jun 09, 2024 | 16:04:PM
ای گیٹ منصوبہ؛ لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا انسپکشن مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) پاکستانی ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، غیر ملکی ماہرین کی ٹیم نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا انسپکشن مکمل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملک کے3بڑے ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کرنے کے لئے فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے ایئرپورٹس کا انسپکشن کیا، فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا انسپکشن مکمل  کرلیا، ایوی ایشن ڈویژن ، سول ایوی ایشن نےغیرملکی ماہرین کو ای گیٹ بارے بریفنگ دی، سیکرٹری ایوی ایشن ای گیٹ منصوبے کی براہ راست نگرانی کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپارکوکو اس سال کتنے پیسے ملیں گے؟ بجٹ میں حیران کن اصافے کی تجاویز سامنے آگئیں

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای گیٹ منصوبے کوسیکرٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا، اسلام آباد، علامہ اقبال اور جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹس پر ای گیٹ نصب کئے جائیں گے، ای گیٹ کا سسٹم ایف آئی اے امیگریشن آپریٹ کرے گا، ای گیٹ کے ذریعے مسافروں کو امیگریشن میں بھی سہولت میسر ہو گی، جدید ٹیکنالوجی سے مسافروں کو عالمی سفری سہولت بھی میسر ہو گی، مسافر ای گیٹ کے ذریعے پاسپورٹ سکین کر کے امیگریشن کا عمل مکمل کرسکیں گے۔

ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ای گیٹ میں سٹاپ لسٹ، ای سی ایل و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کی نشاندہی ہوسکے گی۔