ایک کے بعد دوسرے لڑکے کے ساتھ فرار ہونیوالی لڑکی 8 ماہ بعد بازیاب
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر 14 جون کو ملزم فرقان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں لڑکی کے اغواء کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کا کیس ,فیصل آباد پولیس کی بڑی کامیابی ,ایک کے بعد دوسرے لڑکے کے ساتھ فرار ہونے والی لڑکی فیصل آباد پولیس نے 8 ماہ بعد بازیاب کرلی ,پولیس14 جون کو لڑکی بازیابی کے متعلق رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے گی ۔
لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،2 لڑکوں کے ساتھ فرار ہونیوالی لڑکی پولیس نے 8 ماہ بعد بازیاب کرالی ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر 14 جون کو ملزم فرقان کی درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے۔
عدالت نے فیصل آباد پولیس کو مغوی لڑکی بازیاب کرنے کا حکم دے رکھا ہے، ذرائع کے مطابق سی پی او فیصل آباد کامران عادل کی خصوصی ہدایت پر ایس پی مدینہ ٹاؤن شاہ میر خالد نے لڑکی بازیاب کروائی ،اے ایس پی زینب خالد نے لڑکی کی ریکوری کے لئے تشکیل دی گئی سپیشل ٹیم کی نگرانی کی۔
ضرورپڑھیں:خیبرپختونخوا میں حکومت مخالف مضبوط اپوزیشن اتحاد کیلئے صف بندی
لڑکی کے فرار کیس میں پولیس ملزم فرقان کو گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہے،لڑکی فرار کیس میں ایک تھانیدار اور کانسٹبل نوکری سے برخاست ہوچکے ہیں، پیپلز کالونی فیصل آباد پولیس نے نو اکتوبر 2023 کو لڑکی نشاء کے اغوا کا مقدمہ درج کیا ۔
لڑکی کا بیان کروانے عدالت گیا لڑکا فرقان فیصل آباد کچہری سے گرفتار ہوگیا ، لڑکی نشاء عدالت سے دوسرے لڑکے نادش کے ساتھ فرار ہوگئی ، پولیس ملزم نادش کی گرفتاری کے لئے کوشاں ہے ،لڑکی کے اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزم فرقان کی درخواست ضمانت اس وقت ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔