لاڑکانہ میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی

Jun 09, 2024 | 16:57:PM

(عبدالخالق مغاری) لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

رتوڈیرو کے جلبانی محلے میں ایل پی جی دکان میں سے اچانک گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال میں طبی امداد دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کو پولیس خود گھر لے آئی، وجہ بھی سامنے آ گئی

چانڈکا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دھماکہ گیس سلنڈر  کی دکان کے قریب دیگیں پکانے کے دوران آگ کے شعلے سلنڈر تک پہنچنے سے ہوا۔

مزیدخبریں