مریم نواز نے 100دنوں میں 42عوامی مفادکے پروجیکٹس متعارف کرائے: عظمیٰ بخاری

Jun 09, 2024 | 17:19:PM
مریم نواز نے 100دنوں میں 42عوامی مفادکے پروجیکٹس متعارف کرائے: عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے 100دنوں میں 42عوامی مفادکے پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے 100دنوں میں 42عوامی مفادکے پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں، صحت کارڈ پر رنگ روغن آپ نے کیا یہ پروجیکٹ نوازشریف 2015میں متعارف کراچکے تھے، تختیاں لگانا آپ کی حکومت کا مشغلہ رہا ہے، عثمان بزدار تو اپنا تعارف بھی شہبازشریف کے نام سے کراتے تھے، کسانوں کی بات کرنے سے پہلے تھوڑی سے شرم آنی چاہیے تحریک انصاف کے دور میں 2 کسانوں کو گولیاں ماری گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کو پولیس خود گھر لے آئی، وجہ بھی سامنے آ گئی

انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کی انڈے، کٹے، مرغیاں اور خیراتی ادارے کے لنگر خانوں کی کارکردگی کا واقع ہی مقابلہ نہیں کرسکتے، مریم نواز نے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی 30 ارب کا رمضان پیکج دیا، راشن بیگز لوگوں کے گھروں میں پہنچائے، مسیحیوں کو ’ایسٹر پیکج‘ دیا اور ہندو برادی کو ’ہولی پیکج‘دیا، لاہور میں پہلا سرکاری کینسر ہسپتال اور سرگودھا انسٹیٹیوٹ آف کاڈیالوجی ہسپتال شروع کئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد 3 ماہ میں آٹا 1200روپے سستا اور روٹی 20سے 12روپے تک آگئی، مفت علاج معالجے کےلئے فیلڈ ہسپتال، کینسر کی مفت ادیات اور کلنک آن ویلز پروگرام متعارف کرائے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایئرایمبولینس کی سہولت متعارف کرانے جارہے ہیں، 5 لاکھ کسانوں کےلئے 300ارب کا تاریخی پیکج لائے، اب ٹریکٹر سکیم بھی متعارف کرا دی، کسانوں کےلئے ون ونڈو آپریشن متعارف کرارہے جہاں کسان کی ضرورت کی تمام اشیاءایک چھت کے نیچے ملیں گی، کسان کارڈ،ہمت کارڈ اور لائیو سٹاک کارڈ متعارف کرائے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبے میں نئی شاہراہوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جارہی ہے، نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کےلئے 16شہروں میں 4ہزار طلبہ کے لئے ٹیوٹا کے پروگرامز جاری ہیں، ’مریم نواز کی دستک‘ پروگرام کے تحت شہریوں کو پیدائش، اموات، نکاح، پراپرٹی وغیرہ کے سرٹیفکیٹ کی سہولت باآسانی میسر ہوگی، پنجاب کے 18مزید شہروں میں سیف سٹی پروجیکٹس اور لاہور میں 100مقامات پر فری فائی فائی کی سہولت فراہم کی، ماڈل ویمن پولیس اسٹیشن اور پنک بٹن ایمرجنسی ہیلپ لائن کا اجراءکیا۔

یہ بھی پڑھیں: بی این پی کے ضلعی صدر بازیاب، کب اغواء ہوئے تھے؟

حکومتی کارگردگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پہلی چیف منسٹر پنک گیمز شروع کی جس میں 16یونیورسٹیوں کے طلبہ نے حصہ لیا، مریم نواز نے 3 ماہ میں ہی ’اپنا گھر اپنی چھت‘ پروگرام شروع کیا، ایک لاکھ گھر پہلے مرحلے میں دیئے جائیں گے، طلبہ و طالبات کو بائیکس کی تقسیم کا آغاز اور صوبے بھر کےلئے 657 نئی بسوں کی منظوری دے گئی۔