معروف فلم سٹار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

Jun 09, 2024 | 17:54:PM
معروف فلم سٹار جاوید شیخ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)  نامور فلم سٹار جاوید شیخ اور5 دیگر افراد کے خلاف میں بیوی کی درخواست پر  فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے میاں بیوی کی درخواست پر نامور فلم سٹار جاوید شیخ اور5دیگر افراد کے خلاف منافع کا مبینہ جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں دفعہ 420 فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

 مقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دیا تھا، پولیس نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کیلئے طلب کر لیا،امجد محمود اور اس کی اہلیہ ارم امجد نے درخواست میں بتایا کہ فلم سٹار جاوید شیخ، جہاں زیب عالم، جمال خان، رانا زاہد، اظہر حسین اور سمیر جدون نے بلا کر جھانسہ دیا کہ سرمایہ کاری کرو7فیصد منافع ہر ماہ ملے گا، انھوں نے باقاعدہ اسٹیمپ پیپرز کے ذریعے معاہدہ کیا اور ہم نے 50 لاکھ روپے فراہم کردیے، اب کئی ماہ گزر گئے منافع مانگیں تو دھمکیاں دی جاتی ہیں، اصل سرمایہ ادا کرنے سے بھی انکار کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ سے انکار کیا تو مجبوراٰ عدالت سے رجوع کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف نیوز کاسٹر تسکین ظفر انتقال کر گئیں