قومی ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش

Jun 09, 2024 | 18:44:PM

 (زاہد اقبال رانا )  قومی ریسلر  رستم پاکستان انعام بٹ نے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکا دعویٰ کردیا۔

قومی ریسلر  انعام بٹ کا کہنا ہے کہ اعظم خان 3 ماہ گجرانوالا کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے،انعام بٹ کا کہنا تھا کہ ٹریننگ سے اعظم خان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائےگا۔

 قومی ریسلرنے کہا ہے کہ  ہم اعظم خان کو  روزانہ 5 سے 6 گھنٹے  پہلوانوں کے  ساتھ ٹریننگ دیں گے، ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ3 ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ  اور  بہترین بیٹنگ کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت میچ شروع ہونے سے پہلے بارش کی انٹری

مزیدخبریں