ٹیم کی اندرونی کہانی ورلڈکپ کے بعد سامنے لاؤں گا، شاہد آفریدی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کے بعد ٹیم کی اندرونی کہانی سامنے لانے کا عندیہ دیدیا ہے ۔
نجی ٹی وی پر میزبان نے ٹیم میں اتحاد نہ ہونے سے متعلق سوال کیا؟ جس پر سابق کپتان و چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ پینل میں محمد وسیم بیٹھے ہیں جنہوں نے بہترین انداز میں کام کیا تھا، انہیں بھی بہت چیزیں معلوم ہیں! مجھے بھی بہت کچھ معلوم ہے لیکن کھل کر بول نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بھی کپتانی کی ہے ،سہیل بھی میرے ساتھ رہاہے ، آپ کا لیڈر کپتان ہوتاہے ، جو سب کو ساتھ لے کر چلتاہے ، کپتان ٹیم کا ماحول خراب کردیتاہےیاپھر وہ ٹیم کو بنا دیتاہے ، کپتان سب کو ساتھ لے کر چلتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو بڑا دھچکا۔اہم فاسٹ بولر پاؤں کی تکلیف کا شکار