بولرز کی محنت پر پانی پھر گیا ، پاکستانی بلے بازوں نے جیتا میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا

Jun 09, 2024 | 00:49:AM
بولرز کی محنت پر پانی پھر گیا ، پاکستانی بلے بازوں نے جیتا میچ بھارت کی جھولی میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے  میں بھارت کے 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے جیتا ہوا میچ  بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ، بھارت کے ہاتھوں 6 رنز سے شکست ۔

نیویارک کے ناساؤ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹی 20 ٹاکرے  میں  بھارت کوصرف119 رنز  تک محدود کرنے کے بعد پاکستانی  بلے باز مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر صرف 113 رنز ہی بنا سکے ، کپتان بابر اعظم ، فخر زمان اور محمد عثمان صرف 13،13 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے ، عماد وسیم 15، شاداب خان 4 اور افتخار احمد 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آخری اوور میں پاکستان کو 18رنز درکار تھے لیکن پاکستان صرف11 رنز ہی بنا سکا، جسپریت بمراہ نے چار اورز میں 14 رنز دے کر 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ہاردیک پانڈیا نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی اننگ

بھارتی اننگ کی بات کریں تو پاکستانی گیند بازوں نے میچ کے آغاز سے ہی بھارتی بلے بازوں کو  کنٹرول کیے رکھا ،بھارت کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری تھی جب ویرات کوہلی 4 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے ، بھارت کی دوسری وکٹ  شاہین آفریدی نے حاصل کی تھی انہوں نے بھارتی کپتان روہت شرما کو 19 رنز کے مجموعے پر پویلین کی راہ دیکھائی تھی، روہت شرما  نے 13 رنز کی اننگ کھیلی،  بھارت کی تیسری وکٹ پھر سے نسیم شاہ نے حاصل کی انہوں نے اکشر پٹیل کو 58 رنز کے مجموعے پر  کلین بولڈ کیا اکشر پٹیل 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، اس کے بعد آنے والے بلے باز سوریا کمار یادیو  کو حارث رؤف نے آؤٹ  کیا  اس طرح  بھارت کی چوتھی وکٹ 89 رنز  پر گری  اس کے بعد پاکستانی گیند بازوں نے انتہائی زبردست کم بیک کیا ، نسیم شاہ نے بھارتی بلے باز کو شیون دبے  کو صرف 3 سکور پر پویلین کی راہ دیکھائی اس طرح بھارت کی پانچویں وکٹ 95 رنز پر گر گئی اس کے بعد اگلے ہی اوور میں محمد عامر  نے لگتار دو گیندوں پر 2 شکار کیے اپنے اوور کی پہلی گیند پر رشب پنت اور دوسری گیند پر رویندرا جدیجا کو چلتا کیا  بھارت کی یہ دونوں وکٹیں صرف 96 رنز پر ہی گر گئیں ۔

بھارت کی 7 وکٹیں گرنے کے بعد   حارث رؤف نے اٹیک کرنے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے بھی لگتار 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا ، حارث رؤف نے 112رنز پر پہلے ہاردک پانڈیا اور پھر  رویندرا جدیجا کو چلتا کیا اور پھر اگلے اوور یعنی 19ویں اوور کی آخری گیند پر ارشدیپ سنگھ رن آؤٹ ہو گئے ، یوں بھارتی ٹیم 19 اوور میں 119 سکور  بنا کر  آؤٹ ہو گئی ۔

اس سے پہلے ایک اوور کے بعد  بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا،بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوا پھر  میچ سٹارٹ ہونے سے قبل بھی بارش نے کھیل رکوا دیا ،7 بجے ہونے والا ٹاس بارش کے باعث ساڑھے 7 بجے ہوا اور میچ کے شروع ہونے کا وقت 8 بجے رکھا گیا لیکن اب ٹاس کے بعد پھر سے بارش نے انٹری دے دی ہے اور اب میچ کے شروع ہونے کا وقت 8:20 کر دیا گیا  ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے کیونکہ ماہرین کہہ رہے تھے کہ پچ باؤلنگ کیلئے سازگار ہے اور پہلے گیند بازی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی صحافی کی لاش مل گئی