کیا اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ میں نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی؟

Jun 09, 2024 | 19:38:PM
کیا اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ میں نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے سٹیڈیم پہنچ گئیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا ، 

 یہ میچ پاک بھارت شائقین کیلئے بہت اہم ہوگا، دونوں ممالک کے متوالے میچ دیکھنے  نیویارک کا رُخ کررہے ہیں جن میں شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ٹاکرا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے  پہنچ گئی ہیں، اروشی روٹیلا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مِرر ویڈیو بنا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اسٹوری کی لوکیشن میں نیویارک لکھا جس سے تصدیق ہوگئی کہ وہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

اداکارہ کے مداح سوال کررہے ہیں کہ وہ میچ میں بھارت کو سپورٹ کریں گی یا پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سپورٹ کریں گی کیونکہ ماضی میں دونوں کی دوستی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں۔

دوسری جانب بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی اور ماڈل سارہ ٹنڈولکر بھی پاک بھارت ٹاکرے میں بھارتی کرکٹر شبمن گِل کو سپورٹ کرنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قوم ریسلر انعام بٹ کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش