گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافے کا فیصلہ

Mar 09, 2021 | 00:02:AM

(24نیوز)وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے آج لی جائے گی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پرگھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمت 170 روپے سے بڑھاکر 200 روپے فی کلو مقرر کرنے کی منظوری دے چکی ہے۔

مزیدخبریں