(24 نیوز)فرانس میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ایک مقامی ارب پتی سیاستدان اولیویر ڈاسالٹ سمیت متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ فرانسیسی ارب پتی اور سیاستدان اولیویر ڈاسالٹ ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فوت ہوگئے۔ 69 سالہ ڈاسالٹ صنعتکار اور ارب پتی سرج ڈاسالٹ کے بڑے بیٹے تھے۔ فرانس کے مشہور جنگی طیارے ’رافیل’ اور اخبار لی فیگارو’ اخبار انہی کی ملکیت ہے۔میکروں نے ٹویٹر پر کہا اولیور ڈاسالٹ فرانس سے پیار کرتے تھے وہ ایک صنعتی ٹائکون ، ایک قانون ساز ، ایک مقامی منتخب عہدیدار اور فضائیہ میں ایک ریزرو کمانڈر تھے . ان کی اچانک موت ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ہمارے دل و دماغ انکے کنبے اور پیاروں کے ساتھ ہیں۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نجی ہیلی کاپٹر اتوار کی سہ پہر نورمنڈی میں گر کر تباہ ہوا۔فوربز میگزین کی 2020 کے لئے دنیا کے سب سے امیر لوگوں کی فہرست کے مطابق 2002 سے قدامت پسند ریپبلکن قانون ساز ڈاسالٹ اپنے دونوں بھائیوں اور بہن کے ساتھ اس فہرست میں 361 نمبر پرتھے۔