(24نیوز) کورونا سے مزید54 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 453 ہوگئی جبکہ ملک بھر میں 1353 نئے مریض سامنے آ گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 353 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 78 ہزار 648، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 956، خیبر پختونخوا میں 74 ہزار 167، بلوچستان میں 19 ہزار 121، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 959، اسلام آباد میں 45 ہزار 976 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 626 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 92 لاکھ 78 ہزار 613 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ اب تک 5 لاکھ 63 ہزار 823 مریض صحتیاب ہوچکے جبکہ ایک ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 13 ہزار 281 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 600، سندھ میں 4 ہزار 436، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 118، اسلام آباد میں 511، بلوچستان میں 201، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 313 مریض جان کی بازی ہار گئے۔