ہیری اور میگھن انٹرویو، شاہی محل سخت دباؤ میں۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانیہ کے شہزادے ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کے نسل پرستی کے دعوؤں پر مبنی انٹرویو پر رد عمل کے لئے شاہی محل کو سخت دباؤ کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا شاہی محل کو الزامات کی تحقیقات کرانی چاہیے؟ ۔رپورٹس کےمطابق میڈیا کی طرف سے سوالات اٹھائے جانے کے باوجود برطانوی وزیراعظم بورس جانسن جواب دینے سے گریزکر رہے ہیں۔اس حوالے سے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ شاہی خاندانی معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، ملکہ کا یکجہتی کا کردار قابل تحسین ہے۔یاد رہےکہ برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن مارکل نے ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھاجس میں انہوں نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کئے ہیں۔ 2019 میں شہزادہ ہیری اور انکی اہلیہ امریکہ منتقل ہو چکے ہیں۔