سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود خرید و فروخت میں مندی 

Mar 09, 2021 | 12:46:PM

(24نیوز)عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی یکم جنوری 2021 سے لے کر آج تک کی ہے
 تفصیلات کے مطابق سونے کی  قیمت میں کمی اور ڈالر کے مقابلے روپے کی بڑھتی ہوئی قدر کی وجہ سے ایک تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 11 ہزار 800 روپے اور 10 ہزار 117 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی یکم جنوری 2021 سے لے کر آج تک کی ہے۔

یکم جنوری کو 24 قیراط ایک تولہ اور 10 گرام سونے کا موجودہ نرخ 1 لاکھ 2 ہزار 500 روپے اور 87 ہزار 877 روپے ہے جو یکم جنوری کو 1 لاکھ 14 ہزار 300 روپے اور 97 ہزار 994 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔تاہم سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شادی کے سیزن میں سونے کے زیورات کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن (اے ایس ایس جے اے) نے کہا کہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں کی شرح میں 206 ڈالر فی اونس کمی واقع ہوئی جو یکم جنوری کو 1 ایک ہزار 899 ڈالر سے 1 ایک ہزار 693 ہوگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر اوسط 157 روپے ہے جو رواں سال یکم جنوری کو 159.68 روپے تھا جس سے تیار سامان اور خام مال کی کم قیمت پر درآمد کی مزید گنجائش بن جاتی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی جے ایم اے) کے چیئرمین محمد ارشد نے عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کو ’سرمایہ کاروں‘ کے بٹ کوائن میں نئی ​​دلچسپی سے منسلک کیا ہے۔پاکستان میں سونے کی سرمایہ کاری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے بھی ’انتظار و دیکھو‘ کا رویہ اپنایا ہے کیونکہ پچھلے 15 سے 20 دن سے عالمی اور گھریلو سطح پر نرخوں میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

اے پی جے ایم اے کے صدر ہارون رشید چند نے کہا کہ سونے میں سرمایہ کا خطرہ مول لینے کی بات آنے پر پاکستان میں سرمایہ کار ہچکچاتے ہیں اور وہ مزید قیمتوں میں کمی کا انتظار کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں