کراچی:ندی نالوں کی بہتری کیلئے52 ارب کے 6 منصوبوں کی منظوری

Mar 09, 2021 | 13:05:PM
کراچی:ندی نالوں کی بہتری کیلئے52 ارب کے 6 منصوبوں کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے کراچی میں ندی نالوں کی بہتری اور بحالی سمیت 52 ارب روپے کے 6 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق  وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ڈپٹی چیئر مین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان کی زیر صدارت ہوا جس  میں 35 ارب 69 کروڑ  روپے لاگت سے کراچی میں نالوں اور ندیوں کی بحالی اور بہتری کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ کراچی کے جن نالو ں کی بحالی اور بہتری کی منظوری دی گئی ان میں محمود آباد کا گجر نالہ، اورنگی نالہ سمیت لیاری اور ملیر کی ندیاں شامل ہیں۔اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے 16 ارب 27 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری بھی دی گئی۔