لاہور:جعلی کرنسی کا کام کرنے والا چار رکنی گروہ گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیکٹری ایریا پولیس نے جعلی کرنسی اور پرائز بانڈز کا کام کرنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزموں میں مظفر بخاری، رفاقت، علی شہباز اور آرون مسیح شامل ہیں جب کہ ملزموں سے بھاری مالیت کی جعلی کرنسی اور پرائز بانڈز برآمد کرلیے گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں سے 21 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے جعلی پرائز بانڈ اور ہزاروں روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔
پولیس کے مطابق ملزم بازاروں میں جعلی پرائز بانڈز اور جعلی کرنسی فروخت کرتے تھے، ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔