سنیٹر عبدالقادر کی پی ٹی آئی میں شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بلوچستان سے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینیٹر عبدالقادر نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق عبدالقادر نے آزاد حیثیت میں بلوچستان سے سینٹ کا الیکشن لڑا تھا اور سب سے زیادہ 11 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ عبدالقادر کو پہلے پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا تھا جسے بلوچستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے بعد واپس لے لیا گیا تھا۔