گوجرانوالہ : نجی ہاؤسنگ سوسائٹی اورزمینداروں کے درمیان جھگڑا، 3 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) گوجرانوالہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کی جانب سے اراضی کے عوض رقم نہ دینے پرزمینداروں کا جھگڑا ہوا جس سے 3 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
گوجرانوالہ میں چندا قلعہ کے قریب نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالکان کی جانب سے اراضی کے عوض رقم نہ دینے پرزمینداروں نے احتجاج کیا، مظاہرین کے پتھراؤ پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے سکیورٹی گارڈزنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 افراد جان کی بازی ہارگئے۔
شدید فائرنگ اور تصادم کے باوجود صدرپولیس موقع پر پہنچ نہ سکی ۔ مظاہرین رانا عمران نامی شخص کی میت جی ٹی روڈ پررکھ کر احتجاج کررہے ہیں۔