گھبرانا نہیں۔۔ بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

Mar 09, 2021 | 16:18:PM

(24نیوز)بجلی صارفین کیلئے بری خبر۔۔ نیپرا نے بجلی 89 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ بجلی جنوری 2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ۔
 نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔اس اضافے سے بجلی صارفین پر 6 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا ۔

اضافے کا اطلاق مارچ کے بلوں پر ہوگا، لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین اس اضافے سے مستثنا ہونگے۔

مزیدخبریں