پی ڈی ایم کا اجلاس۔۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے جے یو آئی (ف) سے امیدوار کھڑاکرنے کا فیصلہ

Mar 09, 2021 | 16:59:PM
پی ڈی ایم کا اجلاس۔۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے جے یو آئی (ف) سے امیدوار کھڑاکرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کیلئے جے یو آئی (ف) جبکہ ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف کیلئے مسلم لیگ (ن) سے متفقہ امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں طاہر بزنجو، راجہ پرویز اشرف، حافظ عبدالکریم، میاں افتخار، جہانزیب جمالدینی و دیگر اپوزیشن رہنماو¿ں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے نام پر حتمی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی نشست پر جمعیت علمائے اسلام (ف)جب کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے مسلم لیگ (ن) سے امیدوار لانے پر اتفاق کیا، دونوں عہدوں کے لئے ناموں کا حتمی اعلان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ڈی ایم نے چیئر مین سینٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کو متفقہ طور پر امید وار نامزد کیا ہے۔ادھر حکومت نے مولانا عبدالغفور حیدری کو سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین کے عہدے کی پیش کش کر دی ہے۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے عبدالغفور حیدری کو آفر کی ہے کہ ہمارے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بن جائیںتاہم اس حوالے سے جے یو آئی (ف) کی جانب سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔