سو نا پھر مہنگا، 1 لاکھ 3 ہزار روپے فی تو لہ ہو گیا

Mar 09, 2021 | 17:34:PM
سو نا پھر مہنگا، 1 لاکھ 3 ہزار روپے فی تو لہ ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) فی تولہ سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سونے کی فی تولہ قدر میں 500 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 1 لاکھ 3 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کی قدر 428 روپے اضافے سے88305 روپے ہوگئی ہے، عالمی صرافہ بازار میں فی اونس قدر 10 ڈالر اضافے سے 1703 ڈالر ہوگئی ہے۔