بزرگ شہریوں کیلئے خوشخبری، ویکسی نیشن سنٹرزہسپتال کی بجائے نمایاں مقامات پر منتقل

Mar 09, 2021 | 18:15:PM
بزرگ شہریوں کیلئے خوشخبری، ویکسی نیشن سنٹرزہسپتال کی بجائے نمایاں مقامات پر منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے بزرگ شہریوں کی کورونا ویکسی نیشن مزید آسان بنانے کیلئے سنٹرز کو نمایاں مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر) محمد عثمان  نے کہا کہ صوبہ بھر میں اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد بزرگ شہری رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ لاہور میں ابتدائی طور پر ایکسپو سنٹر میں ویکسینیشن کاونٹر بنائے گئے ہیں۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ایکسپو سنٹر میں کل 20 ویکسینیشن کاونٹر قائم کئے گئے ہیں۔ کاونٹرز پر ویکسینیشن عملہ کے علاوہ ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف بھی موجود ہو گا۔کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت سے نبٹنے کیلئے ایمبولینس سمیت تمام انتظامات موجود ہوں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ رجسٹرڈ بزرگ شہریوں کو بذریعہ ایس ایم ایس قریب ترین ویکسینیشن سنٹر کے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔ بزرگ شہریوں کی آسانی کیلئے ویکسینیشن سنٹرز کو ہسپتالوں کی بجائے نمایاں مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ بزرگ شہریوں کو ہسپتالوں میں رش اور وبائی امراض سے بچاو کیلئے ویکسینیشن سنٹرز الگ کئے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رجسٹرڈ بزرگ شہری ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد متعلقہ سنٹر پر تشریف لائیں۔ کسی بھی قسم کی مدد اور راہ نمائی کیلئے 1033 پر رابطہ کریں۔