(24نیوز)اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قیادت کا اجلاس شروع ہوگیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، وفاقی وزراسینئر حکومتی ارکان اور قانونی و آئینی ماہرین اجلاس میں شریک ہیں ، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر بھی غور ہو گا،اجلاس میں وزیراعظم کو الیکشن کمیشن میں یوسف رضاگیلانی کے کیس پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔