وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی۔۔ گورنر پنجاب کا اہم بیان آگیا

Mar 09, 2021 | 19:34:PM

 (24نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو تبدیل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا اس حوالے سے تمام خبریں افواہیں ہیں وہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب کام کرتے رہیں گے۔ 
گورنر ہاﺅس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں گورنر پنجاب اور آئی جی پولیس پنجاب کے درمیان صوبے میں امن و امان کی صورتحال سمیت ڈسکہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ اپوزیشن کی حکمت عملی کے مطابق پنجاب میں ان ہاﺅس تبدیلی لائی جائے گی جس کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

مزیدخبریں