(24 نیوز)لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پرآ گیا،مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس 167 ریکارڈ ۔
تفصیلات کے مطابق ائیرکوالٹی انڈیکس بڑھ جانے سے شہر کی آب وہوا آلودہ اور مضر صحت ہو چکی ہے۔ظفر علی روڈ گلبرگ میں فضا آلودہ ترین، ائیر کوالٹی انڈیکس 223 ریکارڈ، کینٹ 191، مراتب علی روڈ گلبرگ 190، ماڈل ٹاون 189، ایمپرس روڈ گڑھی شاہو 180، کوٹ لکھپت 172 جبکہ لمز یونیورسٹی ڈیفینس میں 171 ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ ماحولیات کی جانب سے شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔